سوات میں موسم صاف ہونے کے باعث مدین بحرین اورکالام کے علاقوں میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے ادویات اورخوراک پہنچانے کا سلسلہ جاری رہا اور ایک ماہ کا عرصہ گزر جانے کے باوجود بجلی اوررابطہ سڑکیں بحال نہ ہوسکی ہیں۔نوشہرہ اور چارسدہ کے مختلف علاقوں میں ابھی تک پانی کھڑاہے جس کے باعث مختلف بیماریاں پھیل رہی ہیں۔گلگت بلتستان میں خوراک اور پیٹرولیم مصنوعات کابحران شدت اختیارکرتاجارہاہے۔ جس کی وجہ سے اشیائے خورونوش دوسو فیصد سے زائد مہنگے داموں تک فروخت کی جارہی ہیں۔
..........
/110